براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
ارشد شریف کیس: کینین ہائیکورٹ کا ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم
نیروبی: پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل کینیا کی ہائی کورٹ نے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
کینیا کی ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔
عدالت نے ارشد شریف کے اہل…
ٹیکس محصولات میں عدم اضافے پر یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت…
دہشت گردی خاتمے کیلیے سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، نواز شریف
مری: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں۔
سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات میں ن لیگ کے صدر…
حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام، ملک بھر کے پمپ بند
اسلام آباد: آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈلاک برقرار ہے، ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر میں پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آل پاکستان…
عوام پر پھر بجلی آگری، گھریلو صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ
اسلام آباد: عوام پر پھر بجلی گرانے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف…
وفاقی کابینہ سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا…
وزیراعظم شہباز اور روسی صدر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالات
آستانا: آستانا میں وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس 80 ہزار کی سطح پار کرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز 411 پوائنٹس کی تیزی کے…
یو این او کا اعتراض مسترد، عمران کی گرفتاری ہمارا داخلی معاملہ ہے، حکومت
اسلام آباد: یو این او کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو حکومت پاکستان نے اپنا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ…
2018 میں بھی پارٹی انتخابات نہیں ہوئے، تب پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیسے ملا؟، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2018 میں بھی پارٹی انتخابات نہیں ہوئے تھے، تب انتخابی نشان کیسے ملا تھا؟ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ…