براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی متوقع

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع، اس حوالے سے آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکام نے کہا کہ…

غریب پاکستانیوں میں بڑا اضافہ، تعداد ساڑھے 9 کروڑ ہوگئی: عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اپنی مقدس گائیوں زراعت اور رئیل اسٹیٹ…

اصلاحات لارہے، آئندہ دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، وزیراعظم

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعظم اقوام…

پی پی نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب، سینئر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے…

الیکشن کمیشن کا اگلے سال جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع…

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کردی گئی

راولپنڈی: گرفتار سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کرواکر سیل کردی گئی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے صبح سویرے ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں آپریشن کیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف…

لاکھوں پاکستانیوں کا ریسٹورنٹس سافٹ ویئر سے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

کراچی/ اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کا سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا ہیکرز نے چوری کرلیا۔ ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیکرز نے ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہوگیا۔…

عوام پر پھر برق گرانے کی تیاری، بجلی قیمت دو روپے تک بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی…

ڈالر مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، گھروں پر چھاپوں کی تیاریاں

اسلام آباد/ کراچی: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر حساس اداروں نے اب ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کرلی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے، جس میں…

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے، کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو: بھارت کے ساتھ کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے جب کہ کینیڈا نے بھارتی سفارت کار اور را کے سربراہ کو اپنے ملک سے نکال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، کینیڈا نے بھارتی سفارت…