براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
پاکستان کی معاشی ترقی تیز، مہنگائی میں کمی متوقع ہے، یو این اکنامک سروے
نیویارک: اقوام متحدہ نے اقتصادی سروے جاری کردیا، جس میں پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یو این اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور اگلے مالی سال میں…
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نے پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کرلی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کرلی۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ…
چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول
اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین…
عمران خان کا بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیے جانے کا دعویٰ
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج…
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کردیا۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، جس میں اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی…
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
اسلام آباد: عدالت عالیہ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی۔
ہائی کورٹ میں توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آج…
شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ پکڑا گیا
پشاور: ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمے دار گروپ ہی شانگلہ خودکُش حملے میں ملوث نکلا۔ حملے کے 3 سہولت کار ملزمان کو…
سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ: 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید
گوجرانوالا: سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ گوجرانوالا میں سنادیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا…
ججز الزامات پر انکوائری کمیشن قائم، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز…