براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
ایران میں بی ایل اے، بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایران میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔
اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ایران…
پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن، متعدد دہشت گرد جہنم واصل
تہران: ایران کے میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ…
پاکستان کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان نے اسلام آباد میں ایرانی…
ایران کا پنجگور پر حملہ، دو بچیاں جاں بحق، پاکستان کی مذمت
کراچی/ پنجگور: ایران نے بلوچستان کے دیہات پر حملہ کردیا، حملے میں دو بچے جاں بحق اور تین لڑکیاں زخمی ہوگئیں، ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں بلوچستان میں جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی…
عدت میں نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت میں نکاح کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔
فرد جرم سینئر سول جج قدرت اللہ نے پڑھ کر سنائی، دونوں ملزمان کی…
شیخ رشید کی 11 کیسز میں ضمانت، ایک اور مقدمے میں کمرۂ عدالت سے گرفتار
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئیں، تاہم شیخ رشید کو گیارہ مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد ایک اور مقدمے میں بھتیجے سمیت عدالت سے گرفتار کرلیا…
عوام کے لیے خوش خبری، پٹرول فی لیٹر 8 روپے سستا
اسلام آباد: غریب عوام کے لیے خوش خبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی…
سینیٹ کی قرارداد۔۔۔ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے سے انکار
اسلام آباد: سینیٹ میں جمع کروائی گئیں قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معذرت کرلی۔
الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو خط میں آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا، جس پر غور…
پی ٹی آئی نے اپنے ہی ارکان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی، سپریم کورٹ
اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پشاور ہائی…
ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا قانون چیلنج کرنے کا حکومتی فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کہا ہے کہ استعفے کے قانوناً منظور ہونے کے بعد اب حکومت جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی، جس پر حکومت نے سپریم کورٹ کے اس قانون کو چیلنج کرنے کا…