براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہا، اسحاق ڈار

کوالالمپور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ…

بلوچستان: فتنۃ الہندوستان نے شناخت کے بعد 9 بس مسافروں کو شہید کرڈالا

کوئٹہ: صوبۂ بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس…

زرداری کے عسکری قیادت سے مضبوط تعلقات، فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان…

بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنا رکھا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم…

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔…

پانی 24 کروڑ عوام کیلئے لائف لائن، اسے روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ…

کراچی میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے جب کہ متصل عمارتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع النوید ہوٹل کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی،…

ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے وردی، بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ ایران اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علمائے…

باجوڑ میں بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی فیصل سلطان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 16 افراد زخمی بھی…

پٹرول بم گرانے کی تیاری، پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ

اسلام آباد: پچھلے کئی سال سے بدترین مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا اندیشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کیا جائے گا۔ ذرائع پٹرولیم…