براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے موقع پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ…

9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا مقصد معاشی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد…

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے معطل کردیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت اور خواتین ارکان…

فیصل کنڈی خیبرپختونخوا، سردار سلیم پنجاب اور جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر

اسلام آباد: صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل…

پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی سم بلاک کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ایف بی آر کی تجویز کی مخالفت کردی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف بی آر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم…

اسرائیل پیچھے ہٹ گیا، غزہ جنگ بندی پر معاہدہ طے پانے کا امکان

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ میں امریکا اور…

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کے لیے روانہ

کراچی: چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ پر چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔ انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن نے چین کے ہینان اسپیس…

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسالپور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ایئرفورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں…

امن وامان سے متعلق اجلاس، صدر کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ…

مزدور کے اوقات بہت سخت، تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے، بندۂ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، ہم شاہ خرچیوں کو کم کرنے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔ لاہور میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز…