براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا دھرنا، 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کے بعد 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے…

الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی سے تعلق تسلیم کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں 39 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق تسلیم کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جاری نوٹیفکیشن کو…

9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

لاہور: عدالت عالیہ نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ عمران خان کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل…

پٹرولیم قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار آئل کمپنیوں کو دینے کا امکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمے داری سے نکلنے کا حکومت نے فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ…

9 مئی کو غدر مچانے والا ٹولہ نئے ہتھکنڈوں سے ملک مخالف وارداتیں کررہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 9 مئی کو ملک میں غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے خلاف وارداتیں کررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا، فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے…

پی پی کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی پی نے بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کردی، جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا…

ایک سیاسی مافیا عزم استحکام کو متنازع بنانا چاہتا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ…

اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ، رئوف حسن گرفتار

اسلام آباد: پولیس کا پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے…

کے الیکٹرک کی بجلی 5.45 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی: شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں جمع کروادیں۔ کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ درخواست…

کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی: شہر قائد میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک والے بادل شہر کے وسیع حصے پر پھیلے ہوئے ہیں، جو مختلف علاقوں میں برس رہے…