بلی سے مبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ!

لاہور: ہمارا سماج کس حد تک پستی کی جانب گامزن ہے، اس کا اندازہ لاہور میں پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں 15 سالہ نوجوان اور اس کے چھ ساتھیوں نے بلی کے بچے کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
جواں سال درندوں نے مسلسل زیادتی کرکے بلی کے بچے کو ہلاک کردیا۔
جانوروں کے تحفظ کی تنظیم جے کے اینیمل ریسکیو اینڈ سیلٹر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ افسوناک قصہ شیئر کیا۔


تنظیم نے بتایا کہ پندرہ سالہ نوجوان کے گھروالوں نے بلی کا بچہ پالا تھا۔
نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
جب بلی کا بچہ چلنے کے قابل نہ رہا تو سفاک ملزموں نے بچے کو گلی میں پھینک دیا۔
محلے کی ایک خاتون بلی کے بچے کی حالت دیکھ کر اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔
ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ اسے کئی روز سے بری طرح جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ بلی کے پیٹ میں شاپر ہیں اور اس کے اعضا ناکارہ ہوگئے ہیں۔ بلی کا بچہ چیک اپ کے بعد اسپتال میں ہی چل بسا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔