آج کیپٹن محمد سرور کا 72 واں یوم شہادت

اسلام آباد: آج کیپٹن محمد سرورشہید کا 72 واں یوم شہادت ہے۔
خطہ پوٹھوہار کے عظیم سپوت، کیپٹن محمد سرور کی شہادت کو 72 سال گزر گئے مگر ان کی جرأت و بہادری کی لازوال داستان آج بھی قوم کا لہو گرما رہی ہے۔
27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایک آپریشن کے دوران دشمن کی فائر کردہ کئی گولیاں ان کے جسم کو چھلنی کر گئیں لیکن مادر وطن کا یہ جری سپوت دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنارہا اور جام شہادت نوش کیا، 1910 میں راولپنڈی کے گاؤں سنگوڑی میں آنکھ کھولنے والے کیپٹن سرور شہید نے 1929 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 27 اپریل 1944 میں ان کو انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دھرن سے کمیشن ملا، حکومت پاکستان کی جانب سے بہادری کی اعلی ترین مثال پر ان کو نشان حیدر عطا کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔