کینیڈین باورچی 9 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب
ٹورنٹو: کینیڈین خانساماں، باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بجلی کی رفتار سے سبزیاں کاٹ کر 9 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کردیے۔
33 سالہ والیس وونگ نے کم وقت میں تیزی سے سبزیاں کاٹ کر اور کچھ آنکھوں میں پٹی باندھ کر تیزی سے سبزیاں کاٹ کر 9 عالمی ریکارڈز بناڈالے۔
مذکورہ بالا ریکارڈز کے بعد والیس وونگ کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کُل تعداد 11 ہوگئی ہے۔
والیس کے نئے ریکارڈز میں ایک منٹ میں 14 ٹماٹر شامل ہیں جو انہوں نے زیادہ تر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بجلی کی تیزی سے کاٹے۔
دوسری جانب 9 اجوائن کے سلائسز ہیں جو انہوں نے 30 سیکنڈز میں کاٹے، دوسری طرف بیل پیپر انہوں نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر 9.43 سیکنڈز میں کاٹے۔
اس کے علاوہ انہوں نے 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ لہسن اور مرچوں اور دیگر سبزیوں کے سلائسس کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جن میں سے زیادہ تر آنکھوں میں پٹی باندھ کر کاٹنا شامل تھا۔