سی پیک کے 28 ارب ڈالر کے نئے منصوبے
اسلام آباد: بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ سی پیک کے نئے منصوبے 28 ارب ڈالر کے ہیں، اب تک 13 ارب ڈالر کے 17 بڑے منصوبے مکمل کیے۔ 21 ارب ڈالر کے مزید 21 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیے 9 ارب ڈالر رکھے گئے۔ زرعی شعبے کے لیے 12 ارب مختص کیے گئے۔ ٹڈی دی ایمرجنسی اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے 14 ارب روپے رکھے گئے۔ ہم نے خام تیل کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ کیا ہے۔ آبی گزرگاہوں کی مرمت اور بہتری کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔