کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 51 سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 51 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئی ہے،دوسری جانب فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہے۔جبکہ 37 لاکھ 77 ہزار 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ 25 سے زائد ہو گئی ہے ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔