بشریٰ بی بی کے دانتوں میں تکلیف، کان سے خون آنے لگا

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کی شدید تکلیف، کان سے خون آنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کا انفیکشن ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کل رات ڈینٹسٹ نے ان کا چیک اَپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا ہے، بشریٰ بی بی کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچی تھی۔
دوسری جانب، بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی پشاور پہنچیں گے۔
سینئر قیادت نے اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کردی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔