طالبان نے بُش بازار کا نام تبدیل کرکے بازار مجاہدین کردیا

کابل: افغانستان میں برسراقتدار آنے والی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور بش بازار کا نام تبدیل کرکے بازار مجاہدین کردیا۔
یہ بازار 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم ہوا تھا اور اس کا نام اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پر بش بازار رکھا گیا تھا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اب اس بازار کا نام ’مجاہدین بازار‘ رکھ دیا ہے اور بازار کے داخلی دروازے پر نئے نام کا بینر بھی لگادیا ہے۔
اس سے قبل طالبان کابل کے ہوائی اڈے اور کابل یونیورسٹی کا نام تبدیل بھی کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔