ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر کورونا وائرس میں مبتلا
لندن: ملکہ برطانیہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ کورونا وائرس اُن پر حملہ آور ہوا ہے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق کوئین کنسورٹ کمیلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ زکام کی علامات محسوس کررہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تصدیق کے بعد کمیلا پارکر نے اپنی آج کی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔
کمیلا پارکر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ برطانیہ کی ملکہ کورونا وائرس کی زد میں آئی ہیں۔