برطانوی مسلمان کی حج کیلیے پیدل سعودی عرب آمد
مکۃ المکرمہ: برطانوی مسلمان اپنے ملک سے پیدل سفر کرکے سرزمین حجاز پہنچ گیا، 59 سالہ آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد انگلینڈ سے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
مکہ آمد پر ایک بڑے مجمع نے آدم محمد کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 9 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے اب رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔
آدم کے مطابق انہوں نے مکہ پہنچنے کے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور پریشانی کو برداشت کیا اور 6500 کلومیٹر کا سفر طے کیا کیوں کہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔
بھارت کا بھی ایک مسلمان شہری پیدل حج کرنے کے لیے گزشتہ مہینے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا۔