کچرا چُننے کا ورلڈکپ اسپوگومی برطانیہ نے جیت لیا

ٹوکیو: سلطنت برطانیہ نے کچرا چننے کا ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کچرا چننے کا پہلا اسپوگومی ورلڈکپ کا انعقاد ہوا، جس میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسپوگومی لفظ انگریزی لفظ اسپورٹس اور جاپانی لفظ گومی (جس کے معنی کچرے کے ہیں) سے مل کر بنایا گیا۔
مقابلے میں ہر ملک کی ٹیم تین ارکان پر مشتمل تھی، جن کو 90 منٹوں میں دو دورانیوں میں گلیوں سے کچرا چننا اور اس کچرے کی چھانٹی کرنی تھی۔
برطانوی ٹیم دی نارتھ ول رائز نے میزبان جاپانی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کیا۔ برطانوی ٹیم نے 57.27 کلوگرام کچرا اکٹھا کرکے 9046.1 پوائنٹ اسکور کیے۔
برطانوی ٹیم کی کپتان سارہ پیری کا فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک اچھا تجربہ تھا۔
جاپان کے صفائی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے مقابلے میں شریک ٹیموں کو کچرا ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔