برائن لارا کو یوسف نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تھی، انضمام

ملتان: سابق قومی کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بیٹر برائن لارا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تھی۔
ٹوئٹر پر انضمام الحق کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ محمد یوسف کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے ریکارڈ ساز بیٹر برائن لارا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

انضمام کے مطابق محمد یوسف نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق ویسٹ انڈیز کپتان برائن لارا کو کھانے پر بلایا تھا جس کے پیچھے محمد یوسف کا مقصد برائن لارا کو دعوت میں دین کی تبلیغ دینا تھا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دعوت کے دوران برائن لارا کو بتایا گیا کہ کس طرح ہم اللہ تعالیٰ کی بات مانتے ہیں، کس طرح ہم نبی پاک ﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، کس طرح ہم ماں باپ کی خدمت کرتے اور کس طرح بیوی بچوں کے معاملات نبھاتے ہیں، کس طرح پڑوسیوں اور کس طرح کاروبار کو لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد یوسف کی جانب سے دی گئی اسلام قبول کرنے کی دعوت پر برائن لارا خاموش ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔