باکسر عامر خان کا خاتون ماڈل کی جانب سے بلیک میلنگ کا انکشاف

دبئی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ایک خاتون ماڈل کی جانب سے خود کو بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔
عامر خان نے ایک انٹرویو میں ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے۔ پیسے نہ دینے پر سمیرا مجھے بلیک میل کرتی رہی۔ سمیرا سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری اخبار کو فروخت کی۔
باکسر عامر خان نے اعتراف کیا کہ سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا سمیرا نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔ سمیرا خود رابطہ کرکے کہتی تھی کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے۔ باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔