مقبوضہ کشمیر، بم دھماکے سے ایک بھارتی اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بم دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے دونوں اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دوسرے کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منیش کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی اہلکار صوبیدار تری ناتھ ہے۔ دونوں جگو پوسٹ پر تعینات تھے جہاں سے مٹی کے تیل کی پائپ لائن گزر رہی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔