کشتی حادثہ: حکومت کا میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے حوالے سے حکومت پاکستان نے 78 میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈی نیشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہوں گے۔
یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے۔
ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی۔ یونان میں پاکستانی سفارت خانے کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈی نیشن کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔