بلاک بسٹر ڈرامہ تیرے بن کا سیزن 2 بنانے کا اعلان

کراچی: نجی ٹی وی سے پیش کیے جانے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کا سیزن 2 بنانے کا اعلان سامنے آگیا، جلد ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کے اگلے سیزن سے لطف اندوز ہوں گے۔
ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔
اس کے علاوہ ڈرامے کے منفی کردار حیا کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔
اب ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا اور بتایا کہ ڈرامے کے دوسرے سیزن کا آغاز دسمبر کے اختتام سے ہورہا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تیرے بن کے مداحوں کے لیے خوشخبری! تیرے بن سیزن 2، 29 دسمبر 2023 سے پیش ہونے جارہا ہے، مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیار ہوجائیں۔
عبداللہ کادوانی نے لکھا، اپنے کیلنڈرز کو مارک کرلیں اور یہ تاریخ ذہن نشین کرلیں، ان شاء اللہ، یہ شاندار ہونے والا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اسے پسند کریں گے۔
خیال رہے کہ عبداللہ کادوانی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا 29 دسمبر سے ڈرامے کا آغاز ہوگا یا 29 دسمبر کو ڈرامے کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔