بلائنڈ ورلڈکپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، مہرین کی ڈبل سنچری کا عالمی ریکارڈ
ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے 39 چوکوں کی مدد سے 70 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔
اس حوالے سے مہرین علی نے کہا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور والدین کے نام کرتی ہوں۔
میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دی، 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے میرانی نے 51 اور متیشا نے 29 رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔