خضدار میں دھماکا: صحافی صدیق مینگل جاں بحق، 10 افراد زخمی

خضدار: یوم صحافت کے موقع پر خضدار میں دھماکے سے صحافی محمد صدیق مینگل جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق فرد کی شناخت محمد صدیق مینگل کے نام سے ہوئی جو مقامی صحافی تھے۔
محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے، ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق مینگل پر چند ماہ قبل فائرنگ بھی ہوئی تھی، تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔