بھارت میں بلیک فنگس کی تباہ کاریاں، خودکشی کے رجحان میں اضافہ
بھارت میں کورونا وبا کے ساتھ ساتھ بلیک فنگس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے بعد پاکستان میں بھی کورونا کے بعد بیلک فنگس کے جسم میں اثرات کا خدشہ کیا جارہا ہے۔جبکہ زرد فنگس بھی اس ہی کی ایک قسم ہے یہ بیماری سب سے پہلے کمزور مدافعت والے انسانوں کو متاثر کرتی ہے جس میں انسان کے پھپھڑے مزید کمزور ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا، جہاں احمد آباد کے علاقے پالدی میں اسی سالہ نرنجن شاہ نے محض بلیک فنگس کے شبہ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل نرنجن شاہ نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں انہوں نے موت کو گلے لگانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیماری کے خوف کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز بھی ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا تھا، جہاں میڈیکل اسٹور مالک 67 سالہ اوم سنگھ نے کرونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔