بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ اور ہڑتال

سری نگر: غاصب ملک بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ ہے، جس کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی تھی جب کہ تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی بنادیا ہے، یوم سیاہ مناکر بھارت اور عالمی دنیا کو بتانا ہے کشمیریوں نے بھارت کو تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاہ پرچم لہرائے جارہے ہیں جب کہ دنیا بھر میں لوگ بھارت کی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں اور مظاہرے کررہے ہیں تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔