بشام: چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

پشاور: بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکُش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق چار اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے، جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔
عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیر حسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکُش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔