ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار و سرجن فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ روحان اور عریز اپنی نوزائیدہ بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جب کہ ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں، جن کا نام روحان اور عریز ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔