شاہین اور انشاء آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہین آفریدی بیٹے کے باپ اور شاہد آفریدی نانا بن گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نومولود بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے گزشتہ برس ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔