بابا گرونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین کی آمد

ننکانہ صاحب: بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 880 سکھ یاتریوں کو پہلی خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب پہنچادیا گیا ہے۔
بھارتی سکھ یاتری مختلف مقامات پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد 15 نومبر کو لوٹ جائیں گے۔
بابا گرو نانک کے 553 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔