پی ایس ایل 8 سے اربوں روپے کی آمدن

کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے 5 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے، جس کا 5 فیصد حصہ پی سی بی اور 95 فیصد 6 فرنچائزز کو ملے گا۔
نجی ٹی وی کے پاس موجود سینٹرل پول کی تفصیلات کے مطابق ایونٹ سے مجموعی طور پر 5 ارب 62 کروڑ 93 لاکھ 11 ہزار 469 روپے کی آمدن ہوئی، اس میں پی سی بی کا 5 فیصد حصہ 58 کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار 480 اور 6 فرنچائزز کا 95 فیصد شیئر 5 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ 76 ہزار 989 روپے رہا، ایک ٹیم کے حصے میں 84 کروڑ 11 لاکھ 29 ہزار 498 روپے آئے۔
ٹی وی براڈ کاسٹنگ رائٹس (پاکستان) سے 2 ارب 17 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 394 روپے حاصل ہوں گے، پی سی بی کا 5 فیصد حصہ 10 کروڑ 87 لاکھ 69 ہزار 670 روپے بنا، فرنچائزز کا 95 فیصد حصہ 2 ارب 6 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 724 بنے، ہر ٹیم کے حصے میں 34 کروڑ 44 لاکھ 37 ہزار 287 روپے آنے ہیں، دیگر ممالک سے 40 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار 378 روپے حاصل ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔