بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان دوست سے شادی

نیویارک: دُنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناصر سے شادی کرلی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود تقریب ہوئی، جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جینیفر کیتھرائن گیٹس اور نائل ناصر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کے اخراجات آئے جب کہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ جینیفر گیٹس اور نائل ناصر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور 30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔
جینیفر گیٹس نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔