بل گیٹس نانا بن گئے

نیویارک: دُنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نانا بن گئے۔ اُن کے مسلمان داماد اور بڑی بیٹی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس اور ان کے مسلمان مصری شوہر نائل نصر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جنیفر اور نائل نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پیغام میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کی دی اور ساتھ ہی بیٹی کی جھلک بھی ایک تصویر کے ذریعے دکھائی۔
بل گیٹس اور ملینڈا کی بڑی بیٹی جنیفر گیٹس کی شادی اکتوبر 2021 میں نائل نصر سے ہوئی تھی، دونوں ایک دوسرے کو پانچ سال سے ڈیٹ کررہے تھے۔
خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔