بلاول نے سیلاب زدگان کیلیے ایک گھنٹے میں 130 ارب جمع کرلیے

اسلام آباد: پی پی پی کا دعویٰ ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے قریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویہ اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔
پی پی پی کے مطابق چین کے امدادی ادارے نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 6 کروڑ 66 لاکھ روپے کی امداد دی، یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 30 کروڑ روپے کی امداد دی، برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے کی امداد دی، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے کی امداد دی، اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے 35 ارب روپے کی امداد دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔