کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم، نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میرے کزنز کی سیاست میں انٹری کی بات ہے تو وہ کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ اب مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کرتے ہیں، میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر زرداری، ان کی بہنوں یا میری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی، ہم چاہتے ہیں سب آگے آئیں اور مل کر ملک کی خدمت کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔