بلال عباس کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، تصاویر وائرل

مکۃ المکرمۃ: ٹی وی کے مقبول اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔
اُن کے عمرہ ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں، تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔
بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال عباس کا ڈرامہ عشق مرشد نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔