نیویارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے متمنی ظہران ممدانی کی بڑی کامیابی

نیویارک: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی شہر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے نتائج میں بھارتی نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے اپنے مدمقابل اینڈریوکومو کو شکست دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں پولنگ رات 9 بجے ختم ہوئی، جس میں کُل 11 لاکھ افراد نے ووٹنگ کی۔
نتائج کے مطابق ظہران ممدانی کو 43.5 فیصد ووٹ ملے اور ان کے مدمقابل امیدوار اینڈریوکومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے۔
ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد ظہران ممدانی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیویارک کے میئر کا الیکشن لڑوں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔