عیدالاضحیٰ کے بعد مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: ملک میں عیدالاضحیٰ کے بعد مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اشیاء نرخ میں 0.70فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد رہی ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء سستی ہوئیں، 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹماٹر 42 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 8.70 فیصد اضافہ ہوا، آلو 4.79 فیصد اور گندم کا آٹا 4 فیصد مہنگا ہوا۔ گڑ 4 فیصد اور چینی کے دام 3.48 فیصد بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیزل 2.95 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔
اس کے علاوہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے 102 فیصد، چاول77 فیصد اور آلو 69 فیصد مہنگے ہوئے۔

 

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔