امریکی صدر کی اہلیہ کے ہمراہ سائیکل پر سیر

واشنگٹن: ہمارے ہاں سائیکل کی سواری کا رجحان لگ بھگ ختم ہوچکا ہے، حالاںکہ صحت کو برقرار رکھنے میں سائیکل اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
مہذب دُنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے، اسی لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اہلیہ کی 70 ویں سالگرہ پر اُن کے ہمراہ سائیکل پر خوب سیر کی۔


امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے گزشتہ روز اپنی 70 ویں سالگرہ منائی۔ جل بائیڈن نے اپنی 70 ویں سالگرہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ ڈیلویر میں مقیم ویکیشن ہوم میں منائی۔
اس دوران دوپہر کے اوقات میں جوبائیڈن کو اہلیہ کے ہمراہ سڑکوں پر سائیکل چلاتے بھی دیکھا گیا، یہی نہیں وہاں موجود دیگر سائیکل سواروں نے جل بائیڈن کو دیکھ کر سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل تصاویر میں جل بائیڈن کو ہاتھ ہلاکر ان افراد کا شکریہ ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔