بھارتی موقف پٹ گیا، مقبوضہ کشمیر میں علم بغاوت بلند ہوگیا، شاہ محمود

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں علم بغاوت بلند ہوگیا، فاروق عبداللہ سمیت سیاسی جماعتوں نے لاک ڈاون و دیگر بھارتی اقدامات کی نفی کردی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے لاک ڈاون کے غیرقانونی اقدام پر چین نے واضح موقف اپناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیا ہے، بھارت کا موقف پٹ رہا ہے۔ چین نے کہا لداخ پر بھارتی موقف قبول نہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آج بھی مسائل کا سامنا ہے، ہزاروں کشمیری بھارتی قید میں ہیں، مودی سرکار کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن کے ذریعے بھارت کشمیریوں کو دبا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات سے عالمی برادری کو خبردار کرتے رہیں گے، بھارت کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کا ناٹک رچاکر پاکستان پر الزام عائد کرسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔