بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے والا خاندان ہسپتال پہنچ گیا!

لکھنؤ: بھارت میں ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھالیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی شخص کو بھنگ کے پتوں کو مذاق میں میتھی کہہ کر بیچ دیا۔
بعدازاں نتیش نے یہ بھنگ کے پتے اپنی بھابی کو پکانے کے لیے دے دیے اور ان کے گھر میں موجود 6 افراد نے اسے پہچانے بغیر سبزی سمجھ کر کھالیا۔
جیسے ہی خاندان نے کھانا کھایا تو تمام گھر والوں کی طبیعت عجیب ہونے لگی جس کے بعد انہوں نے پڑوسی سے ڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔ جتنی دیر میں ڈاکٹر کو فون کیا گیا تو پورا خاندان بے ہوش ہوگیا۔
پڑوسی نے فوراً پولیس کو بلالیا اور ساتھ متاثرہ خاندان کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنا شروع کی اور گھر میں موجود بچی ہوئی سبزی کو دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو بھنگ کے پتے ہیں۔
پولیس نے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔