سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ

کراچی: آج سابق وزیراعظم اور پی پی پی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ ہے۔
آپ دو بار پاکستان کی وزیراعظم رہیں۔ محترمہ بے نظير بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کے بعد آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات، اقتصادیات اور فلاسفی میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔
1988 کے انتخابات ميں پیپلز پارٹی کی کاميابی کے بعد بے نظير بھٹو مسلم دنيا کی پہلی خاتون وزيراعظم منتخب ہوئيں، تاہم 18 ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی، نومبر 1993 میں دوسری بار وزيراعظم منتخب ہوئيں ليکن 1996 میں پیپلزپارٹی کے ہی نامزد صدر فاروق احمد لغاری نے حکومت ختم کردی۔
سیاسی طور پر گھیرا تنگ ہوجانے اور انتقامی کارروائیوں کے باعث بے نظير بھٹو نے جلاوطنی اختيار کی، پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے کے بعد ان پر جان ليوا حملہ ہوا، جس میں محترمہ شہید ہوگئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔