لاہور قلندر کے بین ڈنک کی کراچی آمد

کراچی: پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندر کے لیے مرد بحران گردانے جانے والے بین ڈنک بقیہ میچز میں شرکت کی خاطر کراچی پہنچ گئے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے لاہور میں کھَیلے گئے میچز میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندر کو وننگ ٹریک پر لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سمیت پٹیل کے بعد وہ دوسرے غیر ملکی کرکٹر ہیں جو کراچی پہنچے ہیں۔
ڈیوڈ ویسا، ڈین ولاز اور تمیم اقبال کی آمد بھی جلد متوقع ہے۔ بن ڈنک کو اڑتالیس گھنٹوں کے قرنطینہ اور کووڈ ٹیسٹنگ مرحلے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔