بیلجیئم میں کورونا پابندیوں کیخلاف شدید احتجاج، جھڑپیں!

برسلز: بیلجیئم کے عوام کورونا پابندیوں سے تنگ آکر سڑکوں پر آگئے۔ دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں ہزاروں افراد نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے آزادی آزادی کے نعرے لگائے اور آتش بازی کی۔

پولیس نے خاردار تار لگاکر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ 20 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
بیلجیئم کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک، ویکسین اور سماجی پابندیوں کو سخت کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔