بیرسٹر سیف پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے!

اسلام آباد: بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں بیرسٹر سیف نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
بیرسٹر سیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہورہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد حیثیت میں نومنتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔