ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری، نگرانی خود کروں گا: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ان کاموں کی نگرانی میں خود کروں گا۔
انہوں نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں پھول والی گلی، خلیفہ چوک پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان اور ڈی سی غربی شہریار گل بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹمبر روڈ، سرے روڈ اور دیگر روڈز کی خراب حالت تھی، ضلعی انتظامیہ نے ان تمام روڈز کی کارپیٹنگ کی ہے، یہاں پر کچرا کنڈی کی جگہ پر گرین بیلٹ بنانے کا عمل جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں پولیو مہم کے دوران شہید کی گئی کارکنان کے نام سے روڈ کو منسوب کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔