بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کا حلف اٹھالیا

کراچی: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا جب کہ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔
تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میئر کراچی کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شریک نہیں ہوئے اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو آج خوش ہورہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج تم وفاق سے مزید فنڈ کا کہہ رہے ہو پچھلے فنڈز کا کیا کیا؟ جو ٹینٹ آرہے ہیں وہ نہیں آرہے مگر آپ کے ٹینک بھر گئے، ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوئے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔
جماعت اسلامی نے میئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔