فیکٹری آتشزدگی، سندھ حکومت شہداء کے ورثاء کو دس لاکھ فی کس معاوضہ دے گی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دھوبی گھاٹ لیاری پہنچ کر مہران ٹاون کورنگی سانحے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے شہداء کے ورثاء کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، پارٹی قیادت کی بھی ہدایت ہے کہ لواحقین کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لیے دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے، حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔