بارباڈوس برطانوی عملداری سے نکل کر آزاد جمہوریہ بن گیا

برج ٹاون: کیریبیئن جزیرہ بارباڈوس 400 سال بعد برطانوی عمل داری سے آزاد ہوکر دنیا کا باضابطہ نیا جمہوری ملک بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیم سینڈرا میسن نے جمہوریہ بارباڈوس کی پہلی صدر کی حیثیت سے خطاب میں کہا کہ بارباڈوس نے بطور آزاد مملکت ایک پیچیدہ، منقسم اور پُرآشوب دنیا میں اپنا سفر شروع کردیا ہے۔ ہمارا ملک بڑے خوابوں کے حصول کے لیے جدوجہد کرے گا۔
اس موقع پر برطانوی شہزادہ چارلس بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے، واضح رہے کہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، مالدیپ، نائیجیریا سمیت متعدد ممالک نے انگریز سامراج کے خلاف جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔