بنگلادیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط نرم کردیں

ڈھاکا: بنگلادیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں بڑی آسانی کردی گئی ہے۔
بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کے لیے لاہور چیمبر کردار ادا کرسکتا ہے اور بنگلا عوام پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی و اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔
سفیر بنگلادیش کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط بہت آسان کردی ہیں اور اب پاکستان کے شہری بنگلادیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلادیش جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔